Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

فلوٹیلا پر حملہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، 10 ممالک کا مشترکہ بیان

اسلام آباد: پاکستان سمیت دس ممالک نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ پاکستان، ترکیہ، بنگلہ دیش، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، اردن، لیبیا، مالدیپ اور اسپین کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں فلوٹیلا سے زیر حراست کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ بحری قافلہ ایک پرامن انسانی مشن تھا جس کا مقصد فلسطینی عوام کو درپیش سنگین انسانی بحران کی جانب عالمی توجہ مبذول کرانا تھا۔ وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی پانیوں میں امدادی جہازوں اور انسانی حقوق کارکنوں کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شہری جہازوں پر حملے اور کارکنوں کی من مانی گرفتاری بین الاقوامی قانون اور انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پرامن انسانی مشنز کو مسلسل نشانہ بنانا اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قانون اور جہاز رانی کی آزادی کو مسلسل نظرانداز کرنے کا ثبوت ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular