
مقبوضہ بیت المقدس : صیہونی فورسز کے مظالم جاری ہیں۔ بچے اور نوجوان پرتشدد کرکے زخمی اور 4 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔صیہونی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جیریکو اور یروشلم میں چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا اور ایک نوجوان کو تشدد کرکے زخمی کردیا۔ ادھر ہیبرون کے مشرق میں صیہونی بستی کریات اربع کے قریب اسرائیلی آباد کاروں کے حملے میں فلسطینی بچہ زخمی ہو گیا۔ آباد کاروں نے بچے کو شدید مارا پیٹا، جس کی شناخت یزان الرجبی کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج سلفیت کے مغربی قصبے برقین میں آبادکاری مخالف ریلی پر ٹوٹ پڑی۔ فورسز نے ریلی کے شرکاء پر آنسو گیس کے گولے داغے اور دھویں کے بم مارے۔


































