
نیویارک : نیویارک میں زیر زمین بروکلن میٹرو ٹرین اسٹیشن میں فائرنگ سے 16 افراد زخمی ہوگئے۔ جن میں سے 8 کو گولیاں لگی ہیں اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ نیویارک سٹی سب وے اسٹیشن کو خالی کروالیا گیا ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کو متاثرہ جگہ سے ڈیوائسز بھی ملے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیاہ فام حملہ آور نے گیس ماسک اور اورنج ویسٹ پہنا ہوا تھا، جو فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔


































