Fri Oct 16, 2026

یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

عاشورہ : ملک بھر میں جلوس اور مجالس کا اہتمام ،عزاداروں کی بھرپور شرکت

کراچی، لاہور: نواسہ رسولؐ اور ان کے جانثاروں کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں یوم عاشور آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوم عاشور کے سلسلے میں آج ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی جلوس نکالے جار ہے ہیں اور مجالس کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے، جلوسوں اور مجالس میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے ۔
لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہو کر محلہ شعیاں پہنچ گیا، جلوس رنگ محل چوک،چائنہ چوک،سنہری مسجد ، تحصیل بازار سمیت مقررہ روٹس سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہوگا، جہاں شہدا کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مزکری مجلس عزا ہو گئی ، اس کے بعد شام غریباں کی مجلس منعقد کی جائے گی۔
کراچی میں عاشورہ کا مرکزی جلوس برآمد ہو گیا، جلوس ایم اے جناح روڈ ، تبت سینٹر سمیت اپنے مقررہ روٹ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر ختم ہوگا۔ شرکاء جلوس نے تبت سینٹر پر باجماعت نماز ظہرین ادا کی۔ اس موقع پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور غاصب و ظالم اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کیخلاف احتجاج بھی کیا گیا۔
جلوس سے قبل مرکزی مجلس نشتر پارک میں شروع ہوئی جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا، مجالس میں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدائے کربلا کے پیغام کو روشناس کرایا گیا۔
اسلام آباد اور راولپنڈی کے جڑواں شہروں سے عاشورہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول سے برآمد ہو گیا ، مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے انتظامات سخت، روٹ پرچ6 ہزار پولیس اہلکار تعینات ٹریفک پولیس کے 900 کے قریب افسران و اہلکارٹریفک کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں محرم الحرام کے مرکزی جلوس پر2900سے زائد افسران تعینات کیے گئے ہیں، جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں، جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس چوک شہداء علمدار روڈ سے برآمد ہوگیا ، جلوس روایتی راستوں علمدار روڈ، طوغی روڈ، میزان چوک، لیاقت بازار سے گزرے گا، جلوس جنکشن چوک، پرنس روڈ، میکانگی روڈ، نوریاسین گلی سے ہوتا ہوا واپس علمدار روڑ پر اختتام پذیر ہوگا۔
جلوس میں 32 ماتمی دستے شامل ہوں گے، جلوس مغرب تک اختتام پذیر ہو گا، جلوس کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس کے روٹ سے ملنے والے تمام راستے سیل کر دئیے گئے، روٹ اور حساس علاقوں میں 6600 سے زائد اہلکار ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔
پشاور کی مختلف امام بارگاہوں سے یوم عاشور کے 12 جلوس برآمد ہوں گے، پہلا جلوس صبح11 بجے امام بارگاہ سید علی شاہ رضوی سے برآمد ہوا۔
جلوسوں کی سکیورٹی پر پولیس کے 14 ہزار افسران و اہلکار تعینات ہیں، جلوس کی گزرگاہوں کو کلیئر کرنے کے لیے بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار موجود ہیں ، جلوسوں کی طرف جانے والے تمام راستے سیل اور موبائل فون سروس بند ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ماتمی جلوسوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular