
غزہ : حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے خبردار کیا ہے کہ صیہونی حکومت کو فلسطین کے خلاف مسلسل جارحیت کی قیمت خون کی صورت چکانی پڑے گی۔ ابو عبیدہ نے ایک بیان میں مغربی کنارے میں آبادکاروں پر حملے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمتی جنگجو بہادر ہیرو ہیں جو اپنے عزم کا مظاہرہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ مغربی کنارے میں مزاحمتی جنگجوؤں کو غزہ کی حمایت سے روکنے کی اسرائیل کی کوششیں ناکام ہو جائیں گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تب تک ہمارے لوگ امن اور سلامتی سے لطف اندوز نہیں ہوں گے صیہونیوں کو بھی امن حاصل نہیں ہوگا۔


































