
اسلام آباد : معرف صحافی ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے اقوام متحدہ سے اپنے شوہر کے قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے اپنا ٹوئٹ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو بھی ٹیگ کیا ہے۔ جویریہ صدیق نے لکھا کہ پاکستانی حکومت نے میرے شوہر ارشد شریف پر غداری کے مقدمات درج کئے تھے۔ غداری کے الزامات کے تحت اسے پاکستان چھوڑنے پرمجبور کیا گیا۔ بعد میں پاکستانی حکومت نے انہیں متحدہ عرب امارات چھوڑنے پر بھی مجبور کیا۔ 24 اکتوبر کو انہیں کینیا میں قتل کر دیا گیا۔ ہم اقوام متحدہ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس کیس کی مکمل صحیح تحقیقات کی جائے۔


































