
اسلام آباد: پاکستان کے معروف اینکر ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے تین رکنی ہائی پروفائل ٹیم بنادی گئی۔ تحقیقاتی ٹیم میں انٹیلی جنس بیورو۔ انٹر سروسز انٹیلیجنس سروس اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے نمائندے شامل ہوں گے۔ تین رکنی ٹیم فوری طور پر کینیا روانہ ہوگی اور اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو جمع کرائے گی۔ کینین پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ارشد شریف کو شناخت میں غلطی پر سر پر گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ ارشد شریف کی میت گذشتہ رات پاکستان پہنچادی گئی۔ میت کا پاکستان میں بھی پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ نماز جنازہ جمعرات کو شاہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی ۔


































