
لاہور: اینکر اور صحافی ارشد شریف پر کینیا میں موت سے قبل تین گھنٹے تک بدترین تشدد کیا گیا، ایک ہاتھ کی3 انگلیاں توڑ دی گئی تھیں. پسلیوں پر تشدد کے نشانات ہیں اور قریب سے گولی ماری گئی۔ نجی ٹی وی کے اینکر اپنے پروگرام میں صحافی ارشد شریف کے قتل سے پہلے ان پر تشدد کی مبینہ تصاویر سامنے لے آئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سے ان پر تشدد کی تصدیق ہوئی ہے۔ ارشد شریف کے بہیمانہ قتل کو پاکستان کا میڈیا مسلسل غلط نشاندہی کا حادثہ قرار دے رہا تھا اسی طرح کینیا کی پولیس نے بھی اس قتل کو حادثہ قرار دیا تھا۔اینکر کا کہنا تھا کہ خرم اس مبینہ تشدد کا گواہ ہے اس سے پوچھ گچھ ہونی چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ارشد شریف ایک نڈر صحافی تھی اور دیانتدار تھے ،ان کی رائے سے اختلاف کیا جا سکتا ہے لیکن وہ لفافہ صحافی نہیں تھے بلکہ اصولوں پر کھڑے ہونے والے تھے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء بھی مسلسل کہہ رہے ہیں کہ ارشد شریف کی موت حادثہ کا سبب نہیں بلکہ ٹارگٹ کلنگ کی گئی ہے۔


































