Fri Oct 09, 2026

مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی

روزانہ کی خبریں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی اماراتی صدر سے ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

ابوظہبی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور متحدہ عرب امارت کے صدر شیخ محمد زاید کے درمیان قصر الشاطی پیلس میں ملاقات ہوئی جس میں شیخ محمد بن زاید النہیان نے جنرل عاصم منیر کو پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف کے طور پر تقرری پر مبارکباد دی اور پاکستان اور پاکستانی عوام کی خدمت کے لیے ان کی نئی ذمہ داریوں میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دفاعی اور عسکری امور میں تعاون کے تعلقات اور مشترکہ کام کے ساتھ ساتھ دونوں دوست ممالک کے مشترکہ مفادات کے لیے انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پیر کی صبح سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، فوجی اور دفاعی تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق بھی ہوا ہے جبکہ سعودی ولی عہد نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات کے موقع پر سعودی اور پاکستانی اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاکستان کی مسلح افواج کی کمان سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔ انہوں نے سعودی وزیر دفاع سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر نے ایک ٹویٹ میں کہا، "ہم نے اپنے برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری پر زور دیا، دو طرفہ فوجی اور دفاعی تعلقات کا جائزہ لیا، اور اپنے تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا”۔
دریں اثنا ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ آرمی چیف 4 جنوری سے 10 جنوری تک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔ آرمی چیف دونوں برادر ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اور دوطرفہ تعلقات سلامتی سے متعلق موضوعات پر مرکوز ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular