Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

عراقچی کی پاکستان میں ملاقاتیں، وزیراعظم کو ایرانی مؤقف سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا

اسلام آباد: ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی وزیراعظم شہباز شریف اہم ملاقات ہوئی۔ جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہوئے۔ عباس عراقچی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا اہم پیغام وزیراعظم کو پہنچایا۔ ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عباس عراقچی نے وزیراعظم کو ایرانی قیادت کے مؤقف سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔امریکا کے ساتھ مذاکراتی امور پر خدشات سے متعلق پاکستانی قیادت کو اعتماد میں لیا۔ ۔وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کیلئے سفارتی کوششوں کے فروغ پر زور دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے باور کرایا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتا رہے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پیغام میں ملاقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ لکھاکہ ملاقات انتہائی پُرجوش اور دوستانہ ماحول میں ہوئی۔ اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ دونوں ممالک خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔
اس سے قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ایرانی وزیرخارجہ کے درمیان اہم گفتگوہوئی ۔۔ملاقات میں مشیرقومی سلامتی جنرل عاصم ملک اوروزیرداخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوئے ۔ نائب ایرانی وزیرخارجہ اور ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی اورایران کے سفیر امیری مقدم نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔ پاکستان آمد پر ایرانی وفد کی پہلی ملاقات نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سےہوئی۔جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular