Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

عرب اتحاد کی جارحیت اور ناکہ بندی، یمن میں انسانی المیہ، صنعا کا سب سے بڑا ہسپتال بند ہونے کے دہانے پر

صنعا: عرب اتحاد کی یمن پر جارحیت اور اس ملک کی ناکہ بندی کی وجہ سے یمن میں شعبۂ صحت کی ہر روز بد سے بدتر حالت ہوتی جا رہی ہے اور اگر فوری کوئی حل نہیں نکلا تو علاج کے مراکز بالخصوص صنعاء کا سب سے اہم ’السبعین‘ اسپتال بند ہو جائے گا جس سے بہت ہی ہولناک انسانی المیہ رونما ہو سکتا ہے۔
صنعاء کا ’السبعین‘ اسپتال یمن کے بہت ہی اہم اسپتالوں میں ہے جہاں عورتوں اور بچوں کو علاج کی خدمات دی جاتی ہیں۔ یہ اسپیشلٹی اسپتال بند ہونے کے دہانے پر پہونچ گیا ہے اور کبھی بھی بند ہو سکتا ہے جس سے اس اسپتال کا روزانہ رخ کرنے والے سینکڑوں مریض خدمات سے محروم ہو جائیں گے۔ اس اسپتال میں یمن کے مختلف صوبوں سے مریض پہونچتے ہیں۔ اگر یہ اسپتال بند ہو گیا تو سینکڑوں بچوں اور حاملہ عورتوں کو جان کی قیمت چکانی پڑ سکتی ہے۔
یمن کی وزارت صحت کے ترجمان انیس الاصبحی نے تسنیم نیوز کو بتایا کہ امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی سرکردگی میں یمن کے خلاف جو کچھ سعودی اور اماراتی کر رہے ہیں وہ سمندری ڈکیتی سے کم نہیں ہے، وہ ضروری اشیا لانے والے بحری جہازوں اور ٹینکروں کو ایسی حالت میں روک رہے ہیں کہ ان جہازوں کو اقوام متحدہ کی طرف سے پرمٹ ملا ہوا ہے اور ان پر طے شدہ پروگرام کے مطابق اشیائے صرف لدی ہوئی ہیں، لیکن اس کے باوجود سعودی عرب اور عرب امارات کی سمندری ڈکیتی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی و اماراتی اقدامات کے باعث ملکی سطح پر جاری انسانی المیہ بھیانک شکل اختیار کرتا جا رہا ہے اور صحت کا شعبہ بری طرح سے متاثر ہوا ہے اور سبھی نجی اور سرکاری اسپتال المیہ کے دہانے پر پہونچ گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular