
قاہرہ : غزہ میں مظلوم فلسطینی ایک ایک نوالے کو ترس رہے ہیں جبکہ عرب ممالک کوئی عملی اقدام کرنے کے بجائے صرف بیانات تک محدود ہیں. دوسری جانب غاصب اور وحشی صیہونی ریاست کو کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
رواں سال جون میں مصر نے سب سے زیادہ اڑتیس لاکھ ڈالر کی غذائی اشیا اسرائیل کو برآمد کیں۔ جس میں غذائی اجناس اور آٹا اور آٹھ دیگر اشیا شامل ہیں۔ مراکش نے چینی اور سبزیوں سمیت 25 لاکھ ڈالر کی چھ اشیا اسرائیلی بھیجیں۔ عرب امارات نے دس لاکھ ڈالر کی مچھلی، سبزیاں اور پھل برآمد کئے۔ اردن نے چھ لاکھ باہتر ہزار جبکہ بحرین نے سینتالیس ہزار ڈالر کی غذائی اشیا اسرائیل کو فروخت کیں۔


































