
تل ابیب: اسرائیل میں قطر کے ٹی وی چینل الجزیرہ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی کابینہ نے الجزیرہ چینل بند کرنے کی منظوری دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے متفقہ طور پر اسرائیل میں الجزیرہ کا آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ الجزیرہ چینل کی عارضی بندش کے حق میں پہلے ہی ووٹ دے چکی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ جنگ میں فلسطین کی حمایت پر اسرائیل نے الجزیرہ چینل کو قومی سلامتی کےلیے خطرہ قرار دیا ہے۔


































