
واشنگٹن : امریکا نے یوکرین کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی اضافی فوجی امداد کی منظوری دیدی۔امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے مطابق ایک سال میں یوکرین کو چوتھی مرتبہ فوجی امداد فراہم کی گئی ہے، جنوری 2021ء سے اب تک یوکرین کو 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کی فوجی امداد دے چکے ہیں۔ امریکا نے 26 فروری کو بھی 35 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد کی منظوری دی تھی۔دوسری جانب یوکرین سے روس نقل مکانی کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔


































