
اسلام آباد : ملک میں گلی کوچوں کےبعد اب قومی اسمبلی میں بھی امریکا کے خلاف نعرے لگ گئے۔ وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کے موقع پر حکومتی ارکان نے جو امریکا کا یار ہے، غدار ہے غدار ہے کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ وفاقی وزیر قانون فواد چوہدری نے تحریک عدم اعتماد کو امریکی ایجنڈہ اور پاکستان میں امریکی مداخلت قرار دیتے ہوئے آئین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ڈپٹی اسپیکر نے بھی تحریک کو پاکستان میں امریکی کھلی مداخلت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔


































