
وانا : شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر انسداد پولیو ٹیم کونشانہ بنایا گیا ہے گھر گھر پولیو ویکسین پلانے والی ٹیم پردہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس سے 2 رضاکار رضا اللہ اور دل بادشاہ جاّ بحق اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر تحقیقات شروع کردی جبکہ لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا.


































