
نئی دہلی: بھارتی ریاست راجھستان کے شہر کرولی میں مشتعل ہندوؤں کے مسجد پر پتھراؤ کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے اور شہر میں کرفیو لگا دیا گیا۔ ہندو تنظیموں کی جانب سے کرولی شہر میں چیتر نوراتری کے پہلے دن موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ ریلی جان بوجھ کر مسلم علاقوں سے گزاری گئی۔ریلی کٹواڑا بازار پہنچی تو یہاں کچھ شرپسند اور جنونی ہندوؤں نے مسجد پر پتھراؤ کیا، مسلمانوں کی جانب سے مسجد کا دفاع کیا گیا جس پر ہندوؤں نے مسلمانوں کی املاک پر حملے شروع کردئے لوٹ مار کی اور 40 سے زائد گھروں اور دکانوں کوآگ لگا دی۔ پتھراؤ سے سوسے زیادہ مسلمان زخمی ہوگئے۔ مسلمانوں کی اکثریت والےعلاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ اور علاقہ میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہیں۔ پولیس نے مسلمانوں کی مدد کرنے کے بجائے حسب روایت ہندوانتہاپسندوں کا ساتھ دیا۔


































