Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

تل ابیب، واشنگٹن ، نیویارک سمیت دنیا کے دیگر خطوں میں اسرائیل مخالف مظاہرے

صیہونی حکومت کے خلاف تل ابیب میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ تل ابیب میں کئے گئے مظاہرے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کے دوران فورسز نے واٹر کینن کا استعمال کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی پولیس تشدد کی علامت ہے اور انتشار پھیلا رہی ہے۔
دوسری جانب فلسطین کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد نے واشنگٹن اور نیویارک میں مظاہرے کئے اور امریکہ اور صیہونی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کی ہے۔ ہفتے کی شام تقریباً 400 مظاہرین نے واشنگٹن کے نیشنل مال پبلک پارک میں احتجاج کیا اور غزہ کے خلاف اسرائیلی جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین "ہتھیائی ہوئی زمین میں امن نہیں ہوگا”، "قتل عام بند کرو”، "جرم بند کرو” اور "اسرائیل کو فلسطین سے نکال دو” جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے امریکی صدر جو بائیڈن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور ان پر الزام لگایا کہ وہ غزہ جنگ میں انسانی جانوں کے بارے میں فکر مند ہونے کا جھوٹا اظہار کر رہے ہیں۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ نیویارک شہر کے علاقے بروکلین میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والے سینکڑوں افراد پر پولیس نے حملہ کردیا ۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق پولیس نے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والے درجنوں افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔ ویانا، برلن، پیرس اور جنیوا سیمت یورپی ملکوں کے متعدد شہروں سے بھی ایسے ہی مظاہروں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular