
صنعا: انصاراللہ نے تل ابیب میں اسرائیل کے بین گوریون ہوائی اڈے کو نشانہ بنادیا۔ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے طیارے کی لینڈنگ سائٹ پر میزائل حملہ کیا گیا یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے تل ابیب کے بن گوریون ہوائی اڈے پر میزائل حملے کا اعلان کیا۔ انصار اللہ یمن کے جنرل سیکریٹری نے کہاہے کہ ہم سید حسن نصر اللہ کے جہادی راستے کو جاری رکھیں گے۔ غزہ کے شہداء کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گا۔ سید حسن نصر اللہ کا قتل بھی سابقہ قتل و غارت کی طرح صیہونی حکومت کے لیے کچھ حاصل نہیں کر سکے گا۔


































