
مناما : بحرین میں آل خلیفہ حکومت نے 14 فروری کے انقلاب کے بعد خواتین کی گرفتاریوں میں تیزی لاتے ہوئے ایک اور سرگرم خاتون فضیله عبدالرسول کو گرفتار کر لیا۔ شیخ عیسی قاسم نے ٹوئیٹ میں فضیله عبدالرسول کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے آل خلیفہ کی حکومت کو رعب و وحشت پھیلانے، انسانی اقدار کو پامال کرنے اور سرکوبی کی پالیسی کو ترک کرنے پر تاکید کی۔ اس سے قبل بحرین کی بڑی سیاسی جماعت جمعیت الوفاق نے بھی اس ملک کی خواتین خاص طور سے قیدی خواتین کے خلاف غیر انسانی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت نے تمام انسانی ،اخلاقی اور اسلامی اقدار کو پاؤں تلے روند ڈالا ہے۔


































