
کابل : افغانستان میں ایک اور شیعہ مسجد لہولہان ہوگئی۔ مزار شریف کے علاقے سہہ دخان کی شیعہ مسجد میں نماز ظہرین کے دوران دھماکے سے 40 سے زائد نمازی شہید اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب نمازی مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔


































