
مدینہ : سعودی حکومت نے ایک اور شیعہ عالم دین کو حراست میں لے لیا۔ جبکہ ایک عالم کو سزاسنادی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے مشہور شیعہ عالم دین شیخ کاظم العامری کو مدینہ منورہ سے حراست میں لیا۔ شیخ کاظم العامری مرحوم آیت اللہ شیخ محمد العمری کے فرزند اور آیت اللہ سید علی السیستانی کے وکیل ہیں۔ان کو 2010 میں بھی گرفتار کیا گیا تھا اور ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ ادھر نام نہاد عدالت نے 2019 سے قید شیخ عبد اللطیف الناصر کو 8 سال قید کی سزا سنادی۔ ان کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ خاندان کے ساتھ بحرین جا رہے تھے انہیں مشترکہ سرحد پر واقع ملک فہد پل پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔ تقریباً ڈھائی سال گزرنے کے بعد اب ان پر چارج شیٹ لگائی گئی اور مقدمے کی کارروائی شروع ہوئی ہے۔


































