
ریاض : سعودی وزارت داخلہ نے ایک اور شیعہ نوجوان علی بن عبداللہ بن عبدالکریم آل ربح کا دہشت گردی کے الزام میں سرقلم کردیا۔ علی بن عبداللہ پر دہشت گردی کے ایک سیل میں شامل ہونے اور سکیورٹی اہلکاروں کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے فائرنگ کرنے، دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث مطلوب افراد کو چھپانے اور اندرونی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے ہتھیار رکھنے اور استعمال کرنے کے الزامات تھے۔ عدالت نے اسے سزائے موت سنائی تھی جسے سپریم کورٹ نے برقرار رکھا۔


































