
لاہور : لاہور سے ایک اور شیعہ ڈاکٹر کو جبری گمشدہ کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر علی عمران بینک کالونی بسطامی روڈ پر العمران ہومیو کلینک پر خدمات انجام دیے رہے تھے۔ علی عمران کے بھائی فخر عباس نے 28 مئی کی رات تھانہ ملت پارک لاہور میں اپنے بھائی کے اغواء کا مقدمہ درج کروادیا ہے ۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 25 مئی کی رات سوا بارہ بجے کلینک بند کرکے گھر آرہے تھے کہ اسے سادہ لباس افراد ساتھ لےگئے۔ واقعہ کے بعد سے ان کے دونوں موبائل فون بھی بندہیں۔ پولیس میرے مغوی بھائی کی بازیابی میں تعاون کرے۔ ڈاکٹر علی عمران زمانہ طالب علمی میں آئی ایس او اور حالیہ دنوں مجلس وحدت مسلمین لاہور کے فلاحی شعبے سے وابستہ اور دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف تھے۔


































