
غزہ (نیٹ نیوز) فلسطینی شہر رام اللہ کے شمال میں واقع "النبی صالح” نامی گاؤں میں غاصب صہیونی فوجیوں کی سیدھی فائرنگ کے باعث ایک اور فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ گاؤں النبی صالح میں جمعے کے روز سہ پہر غاصب صہیونی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو اپنی بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ہے۔


































