
رام اللہ : صیہونی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید ہوگیا۔ 26 سالہ فلسطینی کو رام اللہ پناہ گزین کیمپ میں شہید کیا گیا ہے۔ نابلس میں صیہونی پولیس کے دھاوں اور قبضے کی کارروائیوں کے خلاف فلسطینیوں کے مظاہرے معمول بن چکے ،جب کہ اسرائیلی پولیس ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کے علاوہ براہ گولیاں بھی برساتی رہتی ہے۔گزشتہ ہفتے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ سے ایک فلسطینی 31 سالہ جمیل کیال شہید ہوگیا تھا۔


































