
سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج نے اننت ناگ کا محاصرہ کرلیا۔ نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے ایک نہتے کشمیری نوجوان کوشہید کردیا۔ بھارتی فوجی گھروں میں گھس گئے اورخواتین اوربچوں کوہراساں کیا۔ اننت ناگ اورقریبی علاقوں کا محاصرہ جاری ہے۔ سرینگرمیں لوگوں کوجامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کےلئے بھارتی فورسز نے مختلف سڑکوں کی ناکہ بندی کردی۔ جامع مسجد اوراطراف کی سڑکوں کوخاردارتارلگا کربند کردیا گیا ہے اوراضافی فورسز تعینات کردی گئیں۔


































