
غزہ : غاصب صیہونی فوج نے نصیرات کیمپ پر ایک اور فضائی حملہ کیا ہے جس میں دس فلسطینی شہید اور پندرہ زخمی ہوگئے۔ بیت لاہیہ، زیتون اور شیخ رضوان میں بھی 12 فلسطینی جان سے گئے، کئی زخمی ہوئے۔ رات سے صبح تک حملوں میں 22 فلسطینی شہید اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ شہدا میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔
بیت المقدس میں خنجر زنی میں اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ حملہ آور فلسطینی کو گولیاں مارکر شہید کردیا گیا۔
اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں گذشتہ سال تین مغوی اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ہلاک ہوئے۔


































