
غزہ :غزہ میں اسرائیلی حملوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 53 سے زائد فلسطینی شہید اور دو سو بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے رفح، خان یونس اور بیت الاحیہ میں قائم پناہ گزین کیمپوں پر حملے تیز کردیئے ہیں۔المواصی میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج نے گن شپ ہیلی کاپٹرز سے فائرنگ کی ہے جس میں ایک ہی خاندان کے سات افراد سمیت تیرہ فلسطینی شہید ہوگئے۔دیرالبلاح میں مکان پر حملہ کیا گیا جس میں جڑواں بچوں سمیت سات افراد شہید ہوگئے۔النصیرات میں پناہ گزینوں کے اسکول کے باہر اسرائیلی میزائل گرنے سے پانچ بچے شہید اور بارہ زخمی ہوگئے۔اقوام متحدہ کی فلسطینی کے لیے ایجنسی انروا نے اسرائیل سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینیوں کے لیے آخری سائبان اس کے اسکولوں پر حملے بند کردے۔


































