
تل ابیب : صیہونی حکومت نے چار یرغمالیوں کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد ایک تہائی یرغمالیوں کی ہلاکت کا امکان ظاہر کردیا۔ اسرائیل نے خان یونس میں حماس کے خلاف تازہ کارروائی میں اپنے چار یرغمالیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ جس میں ایک برطانوی شہری ناڈیوو پوپل ویل شامل ہے۔ اسرائیلی حکام کو یقین ہے کہ حماس کی قید میں بقیہ یرغمالیوں میں سے ایک تہائی یرغمالی مارے جا چکے ہیں۔ اسرائیلی حکام سے جڑے مختلف ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ میں قید باقی 120 یرغمالیوں میں سے 43 کے بارےمیں اندازہ ہے کہ وہ مختلف واقعات میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ بعض حکام نجی طور پر یہ کہتے ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ ہلاک یرغمالیوں کی تعداد اس اندازے بھی زیادہ ہو۔ یرغمالی اسرائیلی فوج کے اپنے ہی حملوں اور بمباری سے ہلاک ہوتے رہے.


































