
غزہ :غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں مزید چونتیس فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں قتل عام کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔دیرالبلاح، خان یونس، جبالیہ، بیت الاحیہ میں بمباری سے درجنوں فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے نصیرات میں مکان کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا ہے جس میں ایک ہی خاندان کے دس افراد شہید ہوگئے جن میں پانچ بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔ جبالیہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیلی فوج نے گن شپ ہیلی کاپٹروں سے بمباری کی، حملے میں بارہ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔خان یونس میں امداد کے منتظر افراد پر اسرائیلی فوج نے گولیاں چلادیں جس سے چار بچوں سمیت آٹھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔


































