
غزہ : غزہ اور رفح میں صیہونی درندگی اپنی انتہا پر پہنچ گئی ہے۔مسلسل بمباری سے رفح کا شہر کھنڈر بن گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے رفح ،شمالی ،وسطی اور جنوبی غزہ میں ہزاروں ٹن بارود برسایا۔اسرائیلی بمباری سے مزید ایک سو چھ فلسطینی شہید ہوگئے۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں ملبہ ہٹانے کی اشد ضرورت ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ غزہ کے ملبے سے ہزاروں لاشیں نکل سکتی ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری سے اب تک پینتیس ہزار چھ سو چالیس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
رفح آپریشن کے باعث نو لاکھ فلسطینی دربدر ہیں جن کے لیے کوئی محفوظ مقام نہیں ہے۔
عورتیں اور بچے بیمار ہیں اور موجودہ صورتحال میں وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔


































