Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

مغربی کنارے میں بائی پاس سڑکیں نکالنے کے لیے مزید ایک ارب شیکل مختص

یروشلم: اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے میں نئی بائی پاس سڑکیں نکالنے کے لیے مزید ایک ارب شیکل سے زائد کی رقم مختص کردی ۔ رپورٹ کے مطابق یہ نئی رقم ان سات ارب شیکل کے علاوہ ہے جو قابض حکومت پہلے ہی مغربی کنارے میں بستیوں کی سڑکوں کے منصوبوں کے لیے مختص کر چکی ہے۔ بائی پاس سڑکوں کے ذریعے نئی بستیاں بسانے اور موجودہ بستیوں کو وسعت دینے میں آسانی ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق سڑکوں کا مقصد فلسطینی آبادیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے بستیوں کو آپس میں جوڑنا اور انہیں قابض اسرائیل کے اندرونی علاقوں تک براہ راست رسائی فراہم کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قابض حکومت گذشتہ برسوں میں 952 کلومیٹر سے زائد طویل بائی پاس سڑکیں تعمیر کرکے فلسطینیوں کے لیے دستیاب جگہ کو انتہائی محدود کرچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ اسرائیلی حکومت کی تشکیل کے بعد سے اب تک مغربی کنارے میں 100 سے زائد بستیوں، چوکیوں اور چرواہوں کے فارمز کی منظوری دی جا چکی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular