
کراچی : شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے صدر مولانا حسن رضا رضوی کے اعلامیہ کے مطابق سانحہ سہون شریف کے شہدا کی برسی کی تقریب اور استحکام پاکستان کانفرنس اتوار 26 فروری کو صبح دس بجے درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر رح گولڈن گیٹ میں منعقد ہوگی، جس میں کراچی اور سندھ کے تمام اضلاع کے نمائندگان، نوحہ خواں حضرات اور ماتمی انجمنوں کے نمائندے شرکت کرینگے ۔


































