
تہران : ایرانی پاسدارن انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے سے ایران کی عسکری صلاحیت کمزور ہوئی ہے نہ ہی محدود۔ اسرائیل کا خاتمہ بدستور ایرانی ترجیحات میں سرفہرست ہے. ایرانی مسلح افواج مغربی ایشیا میں دشمنوں کے اسٹریٹجک اور اہم مفادات کو گھیرے ہوئے ہیں۔ جنرل حسین سلامی نے شام کی صورتحال سے پارلیمنٹ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے تکفیری داعش دہشت گرد گروہ کے خاتمے میں ایران کے اعلیٰ انسداد دہشت گردی کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی کے بااثر کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ بشار الاسد کا اقتدار ختم ہونے کے بعد شام میں ایران کی کوئی فوج باقی نہیں رہی۔


































