Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

امریکا میں لاتعدادکورونا سے متاثر، 17 لاکھ مارے جائیں گے(امریکی ماہرین)

کورونا وائرس کی وجہ سے امریکا کی 65 فیصد آبادی متاثر ہوسکتی ہے، ہر مختلف منظرنامے میں ہر متاثرہ شخص 2 سے 3 لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے، امریکی ادارہ
امریکا میں متاثرین کی تعدادظاہری تعداد سے بہت زیادہ ہے، وبا انتہائی سنجیدگی سے لیا جائے کیونکہ پولیو کے بعد کورونا بدترین وبا ثابت ہوگا،امریکی ماہر
واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی ماہرین نے خبردار کیا ہے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے امریکا کی 65 فیصد آبادی متاثر ہوسکتی ہے جبکہ اس کی وجہ سے 17 لاکھ افرد ہلاک بھی ہوسکتے ہیں، امریکی ادارہ سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے انتباہ جاری کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے امریکا میں بھی حالات سنگین ترین حد تک پہنچ سکتے ہیں، صرف امریکا کی 21 کروڑ 40 لاکھ یعنی آبادی کا 65 فیصد حصہ متاثر ہوسکتا ہے، سی ڈی سی کا مزید کہنا تھا کہ اس کی وجہ سے صرف امریکا میں 17 لاکھ اموات کا خطرہ ہے، امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ قبل سی ڈی سی کا بند کمرہ اجلاس ہوا، جس میں امریکی حکام برائے صحت اور دنیا کے معروف ماہر وبایات نے شرکت کی تھی، اس اجلاس میں ایک امریکی ماہر نے امریکا میں وبا پھیلنے کے چار مختلف منظرنامے بتائے، ان کا کہنا تھا کہ بد ترین منظر نامے میں 21 کروڑ 40 لاکھ لوگ تک متاثر ہوسکتے ہیں، تاہم اگر اس حوالے سے فوراً اقدامات اٹھائے جائیں تو یہ تعداد کم ہوکر صرف 30 لاکھ لوگوں تک محدود کی جاسکتی ہے، ایک اور ماہر نے بتایا کہ ہر مختلف منظرنامے میں ہر متاثرہ شخص 2 سے 3 لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے، اسپتالوں میں یہ شرح 3 سے لے کر 12 افراد تک ہوسکتی ہے جبکہ ایک سے 25 فیصد افراد لوگ مارے بھی جاسکتے ہیں، اْدھر امریکا کی اعلیٰ ترین جان ہاپکنز یونیورسٹی کے میڈیکل پروفیسر ڈاکٹر مارٹی نے امریکی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ملک میں مریضوں کی جو تعداد آپ کے سامنے آرہی ہے اس پر یقین نہ کریں، امریکا میں 16سو کیسز تو ایسے ہیں جن میں بیماری کا ٹیسٹ مثبت آیا، ڈاکٹر مارٹی کے مطابق ہر بیمار شخص سے وائرس 25 سے 50 افراد میں پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے اس لیے امریکا میں کورونا کے کیسز کی تعداد 50 ہزار سے 5 لاکھ ہوسکتی ہے، انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ کورونا بیماری کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جائے کیونکہ پولیو کے بعد کورونا دنیا میں بدترین وبا ثابت ہوگا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular