Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

امریکا کی 21 ریاستوں کا ٹرمپ حکومت پر مقدمہ

تھری ڈی پرنٹیڈ گن کی ڈیزائنوں کی انٹرنیٹ پر اشاعت سے غیر رجسٹرڈ اور ایسے اسلحہ کی تیاری کی راہ کھل جائے گی جسے تلاش نہ کیا جاسکے،درخواست میں موقف
گھوسٹ گن ہم میں سے ہر ایک کیلئے خطرہ ہے،اٹارنی جنرل، ڈیزائنوں کو ڈاؤن لوڈ کر کے خود ہی ہتھیار بنانے کا امکان پیدا ہو جائے گا،درخواست گذار
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا کی21 ریاستوں اورضلع کولمبیا پر مشتمل اتحاد نے ٹرمپ انتظامیہ کے تھری ڈی پرنٹڈ بندوق کے بلو پرنٹس کی آن لائن اشاعت دینے کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے،نیویارک کے اٹارنی کی زیر قیادت دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تھری ڈی پرینٹیڈ گن کی ڈیزائنوں کی انٹرنیٹ پر اشاعت سے غیر رجسٹرڈ اور ایسے اسلحہ کی تیاری کی راہ کھل جائے گی جسے تلاش نہ کیا جاسکے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ گھوسٹ گن ہم میں سے ہر ایک کیلئے خطرہ ہے، یہ 3D پرنٹ شدہ ہتھیار غیر رجسٹرڈ، ناقابل شناخت ہیں، نیویارک کی اٹارنی جنرل لیشیا جیمس نے کہا کہ انٹرنیٹ پر ان ڈیزائنوں کی اشاعت سے ہر کسی کے لئے ان ڈیزائنوں کو ڈاؤن لوڈ کر کے خود ہی ہتھیار بنانے کا امکان پیدا ہو جائے گا،جن ریاستوں نے قانون کو چیلنج کیا ہے ان میں، واشنگٹن ڈی سی، کولراڈو، اوریگن، ورجینیا، کنٹی کٹ بھی شامل ہیں،، امریکا کی وفاقی عدالت نے گذشتہ سال نومبر میں ایک حکمنامہ کے تحت ہتھیاروں کے ڈیزائن شائع کرنے پر پابندی لگا دی تھی اس کے باوجود ٹرمپ حکومت نئے قانون بنا کر اس عدالتی حکم سے بچتے ہوئے یہ کام کرنا چاہتی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular