Sat Oct 10, 2026

ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق

روزانہ کی خبریں

امریکی جنگی جنون کے خلاف کئی ممالک میں احتجاج، اور ریلیاں

امریکا کے کئی شہروں میں بھی عوام سڑکوں پر نکل آئے،ایران پر ممکنہ حملے اور بغداد میں امریکی جارحیت کیخلاف احتجاج،لاہور میں امریکی قونصلیٹ تک ریلی،پولیس نے آگے بڑھنے سے روک دیا
پنجاب اور سندھ کے کئی شہروں میں احتجاج،جنیوا میں احتجاجی ریلی،روم میں مظاہرہ،نئی دہلی،ممبئی سمیت بھارت کے مختلف شہروں میں احتجاج،سڈنی میں بھی مظاہرہ
واشنگٹن (نیوز ڈیسک)ٹرمپ انتظامیہ کے جنگی جنون کے خلاف امریکا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے، امریکا کے کئی شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور ایران پر ممکنہ حملے اور عراق کے شہر بغداد میں امریکی جارحیت کیخلاف شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے مزید کوئی جنگ نہیں،امریکی فوج واپس بلاؤکے نعرے لگائے،پاکستان کے شہر لاہور میں شیعہ جماعتوں کے متحدہ پلیٹ فارم ”اتحاد امت فورم“ کے زیراہتمام مردہ باد امریکا ریلی نکالی گئی،ریلی فیصل چوک مال روڈ سے شروع ہو کر لاہور پریس کلب شملہ پہاڑی چوک پہنچ کر امریکی قونصلیٹ کے سامنے اختتام پذیرہوئی،انتظامیہ نے مظاہرین کو قونصلیٹ تک جانے سے روکنے کیلئے کنٹینرز، بیریئر اور خاردار تاریں لگاکر علاقے کو سیل کردیا،ملتان، جھنگ،گجرات، اندرون سندھ اور گلگت بلتستان سمیت مختلف شہروں میں بھی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں،مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل سے اظہار برات کیا اور دونوں ممالک کے جھنڈے بھی جلائے، سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی گئی، مظاہرین نے امریکا مردہ باد، جنگ کو روکیں اور انصاف فراہم کرنے کے فلک شگاف نعرے لگائے، مظاہرین نے ایران اور عراق کے پرچموں کے ساتھ ساتھ شہید جنرل قاسم سلیمانی اورابو مہدی المہندس کی تصاویر بھی اٹھارکھی تھیں، اٹلی کے دارالحکومت روم میں بھی امریکی جارحیت کے خلاف مظاہرے ہوئے،نئی دہلی،ممبئی سمیت بھارت کے مختلف شہروں میں بھی مظاہرے کئے گئے،آسٹریلیا کے سینکڑوں طلبا نے سڈنی میں امریکی قونصل خانے کے باہر اجتماع کرکے جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کو شہید کرنے کے امریکا کے دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کی اور امریکا سے شدید نفرت و بیزاری کا اعلان کیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular