
لندن: امریکا نے غزہ جنگ بندی کی نگرانی کے لیے اسرائیل میں قائم فوجی مرکز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں قائم سول ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر کو بند کیا جا رہا ہے۔ یہ مرکز غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی اور امدادی سرگرمیوں کے لیے قائم کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اس کی ذمہ داریاں امریکی کمان میں قائم بین الاقوامی اسٹیبلائزیشن فورس کو دی جائیں گی۔ اس فورس کی قیادت امریکی میجر جنرل جاسپر جیفرز کریں گے، تاہم اس کے مستقبل پر بھی غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرکز میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد تقریباً 190 سے کم ہو کر 40 رہ جائے گی۔ ابتدائی مہینوں میں جرمنی، فرانس، برطانیہ، مصر اور متحدہ عرب امارات اس منصوبے میں شامل تھے، لیکن اب اکثر ممالک کی شرکت کم ہو گئی ہے۔


































