
واشنگٹن: امریکا نے افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے صاف انکارکردیا. امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کی رپورٹ میں طالبان کے زیر اقتدار افغانستان میں رونما ہونے والی تباہ کاریوں کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ طالبان نے خواتین کے کام، تعلیم کے حوالے سے اپنے احکامات کو تبدیل نہیں کیا۔ قیدیوں کی 90 فیصد شرح سیاسی لیڈران پر مشتمل ہے۔ دو ہزار اکیس میں افغانستان پر قبضے کے بعد طالبان نے انتشار اور بد امنی کی صورتحال برپا کردی ہے۔ ملک میں دہشتگردی کا ماحول قائم کررکھا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے افغان میڈیا کو پابندیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ صحافت افغان سرزمین پر ایک مذاق بن کر رہ گئی ہے۔


































