
تہران : ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے ایران کی تجویز کے جواب میں امریکہ نے پانچ شرائط عائد کی ہیں۔ تجاویز کے مطابق امریکہ کی جانب سے ایران کو جنگی ہرجانہ ادا نہیں کیا جائے گا۔ 400 کلو گرام افزودہ یورینیم امریکہ کے حوالے کرنا ہوگا۔ صرف ایک ایرانی جوہری تنصیب برقرار رہے گی۔ ایران کے منجمد اثاثوں کا 25 فیصد بھی نہیں دیا جائے گا۔ مذاکرات تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے سے مشروط ہوں گے۔ اس سے پہلے ایران نے تمام محاذوں خاص طور پر لبنان میں جنگ کا خاتمہ۔ ایران پر پابندیوں کا خاتمہ۔ منجمد اثاثوں کی واپسی۔ ایران کو جنگی ہرجانے کی ادائیگی اور آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری کو تسلیم کرنے کی شرائط پیش کی تھیں۔


































