
واشنگٹن: امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر میں اپنا ہی طیارہ مار گرایا تاہم طیارے کے دونوں پائلٹ بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف اے 18 ہارنیٹ طیارہ بحیرہ احمر میں امریکی جہاز کے قریب سے گزر رہا تھا، میزائل کروز گیٹس برگ نے میزائل مار کر طیارہ غلطی سے مار گرایا۔
سینٹ کام حکام کے مطابق غلطی سے گرائے گئے امریکی طیارے کا ایک پائلٹ معمولی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ بحیرہ احمر گزشتہ ایک برس سے ملٹری حب بنا ہوا ہے۔ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف یمن نے امریکی و اسرائیلی جہازوں کے گزرنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔


































