
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک ہند جنگ چھڑی تو امریکا کو دونوں ممالک کے ساتھ کسی تجارتی معاہدے میں دلچسپی نہیں ہوگی۔ ارب پتی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے ساتھ نیوز کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے دعویٰ کو دہرایا کہ انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کو لڑائی سے روکا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ لڑائی جوہری تباہی میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے دونوں ممالک کو بتایا کہ ان کی انتظامیہ ایسے لوگوں کے ساتھ تجارت نہیں کر سکتی جو ایک دوسرے پر گولیاں چلا رہے ہیں۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکا کسی سے بھی بہتر لڑسکتا ہے، ہمارے پاس دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے۔ ہمارے پاس دنیا کے عظیم لیڈر ہیں۔


































