
صنعا: امریکا نے اسرائیل پر حملے روکنے پر یمن پر انصار اللہ کے جائز اختیار کو تسلیم کرنے کی پیشکش کردی۔ انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے ایک رکن ہزام الاسد نے روسی نیوز ایجنسی سپوتنک کو بتایا کہ امریکی انتظامیہ صنعا کی حکومت کے خلاف سیاسی، فوجی اور اقتصادی بلیک میلنگ کر رہی ہے اور یمنی عوام کو اس راستے سے ہٹانے کے لیے دھمکیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے پیشکش کی ہے کہ اگر انصار اللہ غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں اپنے حملے بند کر دیں تو اس کے اختیار کو جائز تسلیم کرلیا جائے گا لیکن انصار اللہ نے انکار کردیا. انہوں نے کہا کہ امریکا کو غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی حمایت بند کرنے کے لیے ہم پر دباؤ ڈالنے کا کوئی حق نہیں ہے، جنہیں اسرائیلی قابض افواج امریکی اور مغربی تعاون اور شراکت سے نسل کشی کا نشانہ بنا رہی ہیں.


































