
سیالکوٹ : پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سیالکوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ہمارے اوپر چوروں کومسلط کیاہواہے۔ جب تک زندہ ہوں چوروں کا مقابلہ کروں گا۔ زندہ معاشرہ ظلم اورناانٹصافی کےخلاف کھڑا ہوتاہے۔ انصاف نہ ہونےکی وجہ سے ہمارا ملک پیچھے رہ گیا۔ طاقتور خود کو قانون سےبالاتر سمجھتا ہے۔ طاقتور ڈاکا مارتاہے تو این آر او مل جاتاہے۔ جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ چوروں کومسلط کرنے سے نوجوانوں کا مستقبل خطرےمیں ہے۔ نوجوانوں نےجرائم پیشہ افراد کیخلاف آوازبلند کرنی ہے۔ ان کامقابلہ کرکےشکست دیں گے، پر پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ارشدشریف چوروں او ڈاکوؤں کےخلاف جہادکررہا تھا۔ ظالم کے سامنے کھڑے ہوکر جان گنوادیں توشہادت کا رتبہ ملتاہے۔


































