Fri Oct 16, 2026

یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

امریکا غزہ جنگ کو ابھی اسی وقت ختم کر سکتا ہے، ٹرمپ کا اعتراف

نیویارک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ میں عرب مسلم رہنماؤں سے ملاقات میں اعتراف کیا ہےکہ امریکہ غزہ جنگ کو ابھی اسی وقت ختم کر سکتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو واپس لایا جائے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اسرائیل میں وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سمیت لوگوں کو دیکھیں گے۔ ہم کچھ کرنے جا رہے ہیں کیونکہ یہ جنگ بہت طویل ہو چکی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ ختم ہو جائے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اسلامی ملکوں کے سربراہوں سے ملاقات اعزاز ہے۔ آپ سب نے بہترین کام کیا جو قابل تعریف ہے۔
ملاقات میں مسلم رہنماؤں نے جنگ بندی پر تجاویز پیش کیں۔ اس سے پہلے جنرل اسمبلی سے خطاب میں امریکی صدر نے کہاکہ ان کا ملک دنیا میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔ اگر میں اس وقت امریکی صدر ہوتا تو حماس اسرائیل اور روس یوکرین جنگیں شروع نہ ہوتیں۔ انہوں نے پھر دعویٰ کیا کہ میں نے پاکستان اور انڈیا کی جنگ سمیت دنیا میں سات جنگیں رُکوائیں اور لاکھوں انسانوں کی زندگیاں بچائی ہیں امریکی صدر نے اپنے خطاب میں مسئلہ فلسطین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کے لیے فوری جنگ بندی کا معاہدہ ہونا چاہیے۔ حماس کی وجہ سے ابھی تک جنگ بندی کا معاہدہ نہیں ہوا، حماس کو تمام یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا.

مزید پڑھیے

Most Popular