Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ

روزانہ کی خبریں

امریکا اور اسرائیل کو دندان شکن جواب ضرور ملے گا، ولی امر المسلمین

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہاہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کو معلوم ہونا چاہئے کہ وہ ایران اور مقاومتی محاذ کے خلاف جو کچھ کررہے ہیں، اس کا دندان شکن جواب ضرور ملے گا۔ ایرانی طلبا سے خطاب میں سپریم لیڈر نے کہا کہ بات صرف انتقام کی نہیں ہے بلکہ ایک منطقی عمل ہے جو دین، اخلاق اور بین الاقوامی قوانین سے ہم آہنگ ہو۔ مطمئن رہیں کہ ایرانی قوم اور حکام اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی اور سستی کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج بین الاقوامی ظلم کا مقابلہ کرنے کا مسئلہ درپیش ہے۔ ایرانی قوم کے لئے اسلامی تعلیمات سے درس لیتے ہوئے ظلم سے مقابلہ ایک فریضہ بن چکا ہے۔ استکبار نے اس حوالے سے ایرانی قوم کی توہین کی ہے لہذا ایرانی قوم کی جنگ استکبار سے ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گی۔ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کو اپنے کئے کی سزا مل کر رہے گی۔ استکبار سے مقابلہ کرنے کے لئے ایرانی قوم کو علم، فکر، ٹیکنالوجی اور نقشہ راہ کی ضرورت ہے۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ امریکی جاسوسی اڈے کے بارے میں کسی کو کوئی شک و تردید نہیں ہے۔ امریکی سفارتخانہ صرف سفارتی سرگرمیوں کا مرکز نہیں تھا بلکہ انقلاب کے خلاف سازشوں کا اڈا اور امام خمینی رح کی جان لینے کے سازشوں کا مرکز تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular