
راولپنڈی : شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں بھرپور قوت و حکمت عملی سے حصّہ لیں گے، راولپنڈی میں ضلعی ورکرز کنونشن سے خطاب میں علامہ شبیر میثمی نے کہاکہ عزاداری ہمارا بنیادی و آئینی حق ہے، کسی صورت میں دستبردار نہیں ہونگے، عزاداری پر درج ایف آئی آرز ختم کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عزاداری پر پابندی تشیع پر پابندی ہے، جسے برداشت نہیں کیا جائے گا، مکتب اہلبیت(ع) کی مضبوطی کیلئے علامہ سید ساجد علی نقوی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے ایک اشارے پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔


































