
گوٹھ میرند خان رند: شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی 4 فٹ سیلابی پانی سے گزر کر مجلس عزا پڑھنے پہنچ گئے۔ گوٹھ میرند خان رند میں مقامی عزاداروں کی جانب سے ایس یو سی رہنماء علامہ سید ناظر عباس تقوی کو مجلس عزا سے خطاب کی دعوت دی گئی تھی، تاہم شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث جمع ہونے والے پانی کی وجہ سے امام بارگاہ تک پہنچنے کے راستے میں شدید مشکلات درپیش تھیں، تاہم پانی کے باوجود علامہ ناظر عباس تقوی نے امام بارگاہ پہنچ کر مجلس عزا سے خطاب کیا۔ اس موقع پر عزاداران امام حسینؑ کی کثیر تعداد موجود تھی۔


































