Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

شہید اپنا لہو دے کر انسانیت کو زندہ کرتا ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

کراچی: مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر ملی تنظیموں اور ماتمی انجمنوں کے زیر اہتمام مرکزی مجلس عزاء بیاد شہدائے راہ حسینؑ و محافظان ولایت مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار میں منعقد ہوئی، جس سے سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ ناصر عباس جعفری، معروف خطیب نوید عاشق بی اے، علامہ نثار قلندری، علامہ ہاشم موسوی، علامہ مختار امامی، علامہ نقی نقوی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ ہاشم موسوی و دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا۔ مجلس عزاء میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر زاہد مہدی، مرکزی تنظیم عزاء کے صدر آصف اعجاز، ثروت رضوی، شہزاد رضوی، مجلس ذاکرین امامیہ، جعفریہ الائنس، مرکزی تنظیم عزاداری کے رہنماؤں سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں علامہ ناصر عباس جعفری نے شہداء مدافعین حرم و شہدائے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے قائد ملت جعفریہ علامہ عارف حسین الحسینی، قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس و دیگر کی عظمت کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہید شہادت کے بعد اپنی قوم پر دور رس اثرات مرتب کرتا ہے، شہید قوم کی غیرت کا نشان ہوتا ہے اور لہو دے کر انسانیت کو زندہ کرتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular